پاک سوزوکی موٹرسائیکل کا نیا ماڈل متعارف

لاہور: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے چار مختلف رنگوں میں موٹر سائیکل کا نیا ماڈل متعارف کرادیا ہے۔جی ڈی ایک سو دس نئی خوبیوں اور جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں پاک سوزوکی کمپنی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں کمپنی کے افسران،ڈیلرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر کمپنی کے جنرل مینیجر مارکیٹنگ کا کہنا تھا کہ جی ڈی ایک سو دس کالج اور یونیورسٹی کے طلباء میں خاصی مقبولیت حاصل کرے گی جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس شاہکار کو دنیا کے بیشتر ممالک میں پزیرائی ملی ہے۔اس موقع پر تقریب میں شریک شہریوں نے جی ڈی ایک سو دس کو بے حد پسند کیا۔ان کا کہنا یہ تھا کہ سوزوکی کا یہ ماڈل دوسری کمپنیوں کی موٹر سائیکلوں کے مقابلے میں بہت اچھا اور منفرد ہے۔ تقریب میں چار مختلف رنگوں پر مشتمل موٹر سائیکل کے نئے ماڈل کی نمائش کی گئی، جسکی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اسٹوڈنٹس کے لئے کمپنی جلد ہی رعایتی پیکیج کا اعلان بھی کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.