بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں 5ارب 27کروڑ 56لاکھ 10 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو 6.27 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4ارب 96 کروڑ 42لاکھ 10 ہزار ڈالر وطن بھیجے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران سعودی عرب سے 1 ارب 45کروڑ96لاکھ30ہزار، متحدہ عرب امارات 1ارب6کروڑ9لاکھ30 ہزار ڈالر، امریکا85 کروڑ50ہزار ڈالر، برطانیہ 80کروڑ 76 لاکھ 30ہزارڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 60کروڑ44لاکھ60ہزار ڈالر، یورپی یونین ممالک 14کروڑ 93 لاکھ اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 34کروڑ 36لاکھ 10ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ جبکہ جولائی تا اکتوبر2013 کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 1ارب30کروڑ 86لاکھ 10ہزار ڈالر، 1ارب4کروڑ 68لاکھ 30ہزار ڈالر، 84کروڑ 12لاکھ 80 ہزار ڈالر، 69کروڑ 73 لاکھ 30 ہزار ڈالر، 55کروڑ 95 لاکھ 10 ہزار ڈالر، 13کروڑ 45لاکھ 30ہزار اور 37کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1ارب34کروڑ 76 لاکھ70 ہزار ڈالر وطن بھیجے جبکہ اکتوبر 2012 میں بیرون ملک سے 1 ارب 36 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اور ستمبر 2013 میں 1 ارب 28 کروڑ 34 لاکھ 10 ہزار ڈالر آئے تھے۔ گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 35 کروڑ34لاکھ 60 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات27 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار، امریکا22کروڑ 52لاکھ 50 ہزار ڈالر، برطانیہ19کروڑ 70لاکھ 80ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان)15کروڑ 73لاکھ20 ہزار، یورپی یونین ممالک 4کروڑ 1لاکھ10ہزار اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک سے 9کروڑ 79لاکھ 70 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
تبصرے بند ہیں.