ای سی پی :این اے دو سو انتیس ،دو سو تیس پر پولنگ کا حکم

کراچی : این اے دو سو پچاس کے تینتالیس پولنگ اسٹیشنز پر کل فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے این دو سو انتیس کے چار اور این اے دو سو تیس کے تینتالیس پولنگ اسٹیشنز پر یکم جون کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ۔قومی اسمبلی کے حلقہ دوسو پچاس کے تینتالیس پولنگ اسٹیشنز پر کل فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ ہو گی. الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات ہو گی،،، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے لئے بیلٹ پیپر کا رنگ تبدیل کر کے سفید جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے سبز کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی کے ساٹھ بٹگرام کے دو پولنگ اسٹیشنوں پر بھی دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ہے، ان دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے حافظ آباد کے حلقہ این اے ایک سو تین میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔اس نشست پر آزاد امیدوار چوہدری لیاقت عباس بھٹی نے کامیاب ہو کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جبکہ ان کے حریف شاہد حسین نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔،الیکشن کمیشن نے پی پی ایک سو اٹھانوے ملتان کے سات پولنگ اسٹیشنز پر بھی دوبارہ گنتی کا حکم جبکہ این اے دو سو انتیس تھرپارکر کے چار اور این اے دوسوتیس کے تینتالیس پولنگ اسٹیشنز پر یکم جون کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.