بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر فتح پور میں پیش آنے والے واقعے نے پولیس اہلکاروں کو بھی حیران کر دیا۔پیٹرولنگ پولیس نے ایک رکشے کو روکا تو اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ رکشے میں 5 یا 7 نہیں بلکہ پورے 27 لوگ سوار تھے۔ٹوئٹر صارف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے رکشے کو روکا اور جب سواریاں باہر نکلنا شروع ہوئیں تو وہ حیران رہ گیا۔عام طور پر رکشے میں 3 سے 6 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے لیکن اس رکشے میں 27 سوار یاں موجود تھیں جو ایک دوسرے کی گود میں بیٹھے ہوئے تھے، ان افراد میں بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔
In UP's Fatehpur, an auto rickshaw ferrying 27 commuters was stopped by the local police during a check. The auto was later seized. pic.twitter.com/hez49t9eJS
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) July 11, 2022
ویڈیو میں پولیس اہلکار کو باقاعدہ سواریوں کو گنتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بھی حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے کہ کیسے ایک رکشے میں اتنے افراد سوار ہو سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.