بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاری کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے، عمران عباس

کراچی: اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ ہندستان فلم انڈسٹری میں فنکارجوکام کررہے ہیں انھیں دیکھ کریہ محسوس ہوتاہے کہ انکو باقاعدہ اداکاری کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ یہ دنیاکے مقابل آنکھ سے آنکھ ملاکرکام کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ رائل سے بات چیت کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے جومقام بخشاہے اسے میں فراموش نہیں کرسکتااورعوام کی محبتوں کوکسی صورت نہیں بھول سکتا بہت کم لوگوں کوخدایہ مقام دیتاہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ انڈیا فلم کے اعتبارسے ہم سے بہت آگے ہے جب کہ ڈرامہ ابھی ان تک نہیں پہنچاوہاں ایک ہی کہانی پرمبنی مختلف ڈرامے پیش کیے جارہے ہیں مگران کی زندگی عارضی ہے جس طرح پاکستان میں عوام کاان ڈراموں سے دل بھرگیاہندوستانی عوام کابھی بھرجائے گاہمارے ڈرامے میں مکمل کہانی ہوتی ہے جودیکھنے والوں کواپنی جانب کھینچی ہے۔

تبصرے بند ہیں.