بھارتی شاعر گلزار، گلوکارہ ریکھا اور ہدایتکار وشال واپس چلے گئے

کراچی: بھارتی شاعر،نغمہ نگاراورفلم ڈائریکٹرگلزارپیرکی دوپہرپی آئی اے کی فلائٹ پی، کے 272 سے دہلی روانہ ہوگئے۔ بھارتی شاعر، نغمہ نگاراورفلم ڈائریکٹرگلزارمعروف ،گلوکارہ ریکھابھردواج اوربھارتی فلم ڈائریکٹر وشال بھردواج کے ہمراہ اپنی نئی آنیوالی فلم کے گیت اورقوالی ریکارڈ کروانے پاکستان آئے تھے انھوں نے جمعرات کے روزلاہورکے مقامی اسٹوڈیو میں گلوکار راحت فتح علی کی آوازمیں اپنے گیت ریکارڈکروانے کے بعد اچانک کراچی آنے کافیصلہ کیا۔ شہرقائدمیں بھارتی شاعر گلزار کسی بھی اہم شخصیت سے نہ مل سکے اور پاکستانی ڈرامہ پروڈیوسر حسن ضیاکے گھرمیں قیام کیادوروزکراچی قیام کرنے کے بعدوہ دہلی روانہ ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.