بھارتی انتخابات:اداکار امیدواروں کے پروگرام نشر کرنے پر پابندی

نئی دہلی…بھارتی لوک سبھاکے انتخابات میں حصہ لینے والے کئی ٹی وی اور فلم اسٹارز کے پروگرام سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔اداکارہ ہیمامالنی، جیاپرادا، نغمہ، سمرتی ایرانی، راج ببر اور جاوید جعفری سمیت ٹی وی اور فلم کے کئی ستارے بھارتی پارلے مانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔حکام کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت تمام اداکاروں کے پروگرام اور فلمیں ووٹرز پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اس لیے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت ان کے پروگرام اور فلمیں سرکاری ٹی وی دوردرشن پر نشر کیے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے

تبصرے بند ہیں.