پاکستانی نژاد برطانوی بیٹسمین عتیق جاوید کی شاندار ڈبل سنچری

وارکشائر… پاکستانی نژاد برطانوی بیٹسمین عتیق جاوید نے وارکشائر کی سیکنڈ الیون کی جانب سے ڈبل سنچری اسکور کرکے سلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ کینٹربری میں کھیلے گئے میچ میں عتیق جاوید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کینٹ اور نارتھ ہیمپٹن شائر کی کمبائنڈ ٹیم کے خلاف 200 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 302 گیندوں پر 22 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی، 22 سالہ بیٹسمین وارکشائر کی فرسٹ ڈویژن ٹیم کا حصہ نہیں لیکن اس کارکردگی کے بعد انہیں ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے، وارکشائر کی ٹیم کو پہلے میچ میں سسیکس کے خلاف شکست ہوئی تھی، امکان ہے کہ اتوار کو لنکاشائر کے خلاف ہونے والے میچ میں عتیق جاوید کو ان کی اچھی کارکردگی کا صلہ مل جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.