بنوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظرمیران شاہ روڈ پرغیرمعینہ مدت کے لیے کرفیونافذ کردیا گیا۔ امن و امان کی صورتحال اورسیکورٹی خدشات کے پیش نظربنوں میں میرانشاہ روڈ پرغیرمعینہ مدت کے لئے کرفیونافذ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکورٹی کےغیرمعمولی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بنوں کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کردی گئی،شہرمیں پولیس کا گشت بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ 19جنوری کو بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملے میں 22 اہلکارشہید،30 زخمی ہوگئے۔طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کے بعد پاکستان ائیر فورس نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں 33 غیر ملکی دہشت گردوں،چار اہم طالبان کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔

لاس اینجلس میں ڈائریکٹرز گلڈ ایوارڈز کا میلہ سج گیا۔مصر کے انقلاب پر بنی ڈاکیومنٹری “دی سکوائر ”کی ہدایتکارہ جہانے نے ایوارڈ جیت لیا۔

ریگینسی سنچری پلازہ میں ڈائریکٹرز گلڈ ایوارڈ کی شاندار تقریب ہوئی جس میں ہالی وڈ اداکارہ ساندرہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔امریکی اداکارہJane Lynch کی میزبانی میں شروع ہونے والے ان ایوارڈزمیں Jehane Noujaim کو مصر کے انقلاب پر بنی ڈاکیومنٹری دی اسکوائر پر ایوارڈ ملا۔ڈائریکٹرز گلڈ ایوارڈ کی نامزدگیوں میں گریوٹی ، کیپٹن فلپس، 12 ائیرز اے سلیو،امریکن ہسلز اور دی ورلڈ آف وال سٹریٹ کے ہدایتکار شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.