بنوں: بنوں پولیس کی جانب سے تھانہ بکا خیل اور چوکی فتح خیل پر علی الصبح فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے دونوں حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور پسپا ہوگئے، تھانہ بکا خیل پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 45 منٹ جبکہ چوکی فتح خیل پر ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور واکی ٹاکی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس اورسکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او بنوں نے پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی کی تعریف کی۔آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور دلیری کو سراہتے ہوئے نقد اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس نے بروقت، مؤثر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔
تبصرے بند ہیں.