بلوچستان :1کھرب 80ارب روپے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

بلوچستان: آئندہ مالی سال کے لئے بلوچستان کا ایک کھرب اسی ارب روپے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ صوبائی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس بیس جون کو شام پانچ بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کی تقسیم پر حکمران اتحاد میں اختلاف کی وجہ سے تاحال صوبائی کابینہ تشکیل نہیں دی گئی ہے ، بیس جون تک کابینہ کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی بلوچستان خود بجٹ پیش کریں گے ، بجٹ کا کل حجم ایک کھرب اسی کروڑ روپے رکھے جانے کا امکان ہے ، جس میں تعلیم ، صحت اور زرعی شعبے کو خصوصی توجہ دی جائے گی ، ساتھ ہی صوبے میں تعلیمی کے نفاذ کی ترجیح بھی ذیر غور ہے۔

تبصرے بند ہیں.