سندھ:سانگھڑ میں گیس وتیل کے ذخائر دریافت

سانگھڑ: سندھ میں ڈسٹرک سانگھڑ میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کرلئے۔پی پی ایل حکام کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نیگورمنٹ ہولڈنگز کی مشترکہ شراکت داری کے ساتھ تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ یہ دریافت سندھ کے ڈسٹرک سانگھڑ میں میں ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کے دوران پہلے کنوے سے پانچ اعشاریہ نو سے سات اعشایہ چار ملین معکب فٹ قدرتی گیس یومیہ کے ساتھ چالیس سے چون بیرل یومیہ تیل کی پیداوار حاصل کی گئی ہے۔ جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے دوران پہلے مرحلے میں سولہ اعشاریہ آٹھ ملین معکب فٹ یومیہ قدرتی گیس اور ایک سو چوالیس بیرل یومیہ تیل کی پیداوار حاصل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مزید بلاک میں بھی تجربے کئے جائین گے۔ اور مکمل تیست کے تکمیل کے بعد صلاھیت کا تعین کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے ذخائر کے سسٹم میں شامل ہونے کے بعد ملک کے موجودہ توانائی بحران کے دوران تیل اور گیس کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کم ہوجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.