بلوچستان زلزلہ: خضدار کو امدادی کاموں کا مرکز بنادیا گیا، وفاقی حکومت کا بلینک چیک

بلوچستان میں زلزلے کے بعد خضدارکو مرکز بنا کر امدادی کام شروع کر دیئے گئے۔۔ صوبائی حکومت نے اٹھارہ کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں ۔۔ وفاقی حکومت نے بلینک چیک دے دیا۔۔ ايک ہزار سے زيادہ فوجی بھی امدادی کاموں ميں حصہ لے رہے ہيں ۔۔ آوران اور کیچ میں زلزلے نے تباہی مچادی۔۔۔ امدادی کاموں کے لیے بلوچستان حکومت نے اٹھارہ کروڑ روپے جاری کردیے۔۔ صوبائی ترجمان جان بلیدی کے مطابق تینوں صوبوں نے امداد کے لیے ہاتھ بڑھادیا ہے۔۔ دوسري طرف وفاقي حکومت نے بھي امدادي کارروائياں شروع کردي ہيں۔۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ اور وزیرمملکت جام کمال ریلیف آپریشن کی نگرانی کے لئے آواران پہنچ گئے۔۔ چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل سعید علیم کہتے ہیں وفاقی حکومت نے بلینک چیک فراہم کرديا۔۔ صوبائي حکومت نے امدادی سامان کے بارہ ٹرک آواران روانہ کردیئے ۔۔ پاک فوج اور ایف سی کے ایک ہزار جوان امدادي کاموں کےليے متاثرہ علاقوں ميں پہنچ گئے۔۔ آواران اور خضدار میں اکیس فوجی ڈاکٹر اور پچاس پیرامیڈیکل اسٹاف خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔ پاک بحریہ کے تین سو اہلکار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہيں ۔ شدید زخمیوں کو فوکر طيارے سے کراچی اوراورماڑہ پہنچايا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.