بغداد: مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 خواتین کو ہلاک کر دیا، خواتین پر فائرنگ دارالحکومت کے وسطی علاقے کرادا کے ایک گھر میں کی گئی، فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اسی طرح شہر کے شمالی علاقے میں 3 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ مشاہدا ایریا میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب مرنیوالے ایک سڑک پر پیدل جا رہے تھے، ان پر فائرنگ کی وجہ بھی سامنے نہیں آ سکی، عراق میں عام طور پر فائرنگ سیکیورٹی اہلکاروں یا سرکاری ملازمین پر کی جاتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.