امریکا: مدرز ڈے پریڈ پر فائرنگ، 19 افراد زخمی

لوزیانا: امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیوآرلینز میں مدرز ڈے پریڈ پر فائرنگ سے 2 بچے سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو آرلینز میں ہونے والی مدرز ڈے پریڈ میں 300 سے زائدافراد شریک تھے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 بچے، 10 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں کسی کی بھی حالت تشویش ناک نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائرنگ 3 افراد کی جانب سے کی گئی جنہیں واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.