لندن:برطانیہ میں حالیہ گرمی کی شدید لہر کے دوران ڈرون سے بنائی گئی ایک فوٹیج میں 17ویں صدی کے باغ کا سراغ ملا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں سامنے آئی،بتایا گیا ہے کہ چیٹسورتھ ریاستکا یورپی طرز کا یہ باغ پہلے ڈیوک آف ڈیون شائر شہزادہ ولیم کیوینڈش کے لیے تیار کیا گیا تھا۔تیس سال بعد یہ باغ تقریبا سارا ہی گھاس کے نیچے ڈھانپا گیا۔ لیکن اس کا اہم ترین حصے کی باقیات کسی نہ کسی طرح موجود رہیں۔ جو حالیہ گرم ترین موسم کی وجہ سے مکمل خشکی کا شکار ہو گیا۔برطانیہ نے پچھلے ہفتے کے دوران اپنی تاریخ کے گرم ترین دن دیکھے جب پہلی بار برطانیہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ ماضی میں برطانیہ میں درجہ حرارت کا زیادہ سے زیادہ ریکارڈ 38،7 کا تھا، جو رواں سال کی تازہ گرمی سے ٹوٹ گیا ہے۔گرم ترین موسم کی وجہ سے دریافت ہونے والے اس قدیمی باغ گریٹ پارٹیرے کی پھر سے تعمیرو مرمت اور تزئین کا کام ہو سکے گا۔ یہ بات چیٹس ورتھ کے باغات کی تزئین و آرائش اور آبیاری سے متعلقہ ذمہ دار اسٹیو پورٹر نے بتائی ۔اسٹیو پورٹر یہ خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا باغ کا منظرگھر دکھنے میں بھی خوب تھا۔ گھر کے لان سے نیچے اسی پر نظر ڈلتی۔ ڈیوک آف ڈیون شاائر اس حوالے سے منفرد تھا کہ پہلا ڈیوک تھا ۔ اس نے نے اپنی دولت کو ایسے کاموں میں خوبصورت کے ساتھ اور خوبصورتی کے لیے کھلے دل سے خرچ کیا۔اب لوگ بے چینی سے منتظر ہیں کہ یہ باغ کب ان کے دلکشی کا سامان لیے پھر سے خوبصورتی کا ایک حوالہ بن جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.