Latest National, International, Sports & Business News

برطانوی فوج نے 90 افغان شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اعتراف کردیا

ایسٹ لندن: برطانیہ کے وزیرِ دفاع نے افغانستان کے صوبے ہلمند میں برطانوی فوج کے کیمپ میں 90 افغان شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔ افغانستان میں برطانوی افواج پر غیر قانونی طور پر کم از کم 90 افغان شہریوں کو حراست میں رکھنے کا الزام ہے۔ ان میں سے8 افغانیوں کے برطانوی وکلاء نے کہا ہے کہ ان کے مؤکلوں میں سے بعض کو تو14 ماہ تک خفیہ فوجی مرکز کے اندر بغیر کسی الزام کے قید رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب جبکہ لوگوں کو گوانتاناموبے کے بارے میں معلوم ہے وہ برطانیہ کی عدالتِ عالیہ سے اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ وہ ان کو رہائی دلوائے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ حراست غیر قانونی اور ناجائز ہے۔

تبصرے بند ہیں.