برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے سلمان کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کردی

ممبئی: 

بالی ووڈ میں قدم جمانے والی برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر چپ توڑتے ہوئے خود کو سنگل قرار دے دیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز ان کے معاشقوں کی خبریں شہ سرخیوں کی زینت بنتی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں برطانوی ماڈل واداکارہ ایمی جیکسن کی فلم کی تشہیری تقریب میں بھی سلمان خان بن بلائے مہمان بن کر پہنچ  گئے تھے جس کے بعد دونوں اداکاروں میں قربتیں بڑھنے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب ماڈل گرل نے ان تمام خبروں پر چپ توڑ دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.