محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا

دبئی: 

آئی سی سی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔

آئی سی سی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن  کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت دے دی ہے۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم میں بھی شامل کر لیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.