بجلی کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے بارہ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ، کے ای ایس سی صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہونگے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیپرا نے سی پی پی اے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست منظور کر لی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے بارہ پیسے اضافہ کی منظوری دیدی گئی ہے اور یہ اضافہ مئی کے مہینے کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق کے ای ایس سی کے صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.