بجلی کا شارٹ فال 3800 میگاواٹ رہ گیا

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار آٹھ سو میگا واٹ تک رہ گیا ہے،لاہور میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں تو واضح کمی آ چکی ہے لیکن پنجاب کے دیگر شہروں اور دیہی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب سولہ ہزار دو سو اور پیداوار بارہ ہزار چار سو میگاواٹ ہے اور اس وقت تین ہزار آٹھ سو میگا واٹ بجلی کمی کا سامنا ہے۔صوبائی دارا لحکومت لاہور میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں پانچ روز سے واضح کمی آ چکی ہے۔شہر کے بیشتر علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔فیصل آباد،ملتان،سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، منڈی بہاوٴالدین،سیالکوٹ،بھکر،مظفرگڑھ سمیت صوبے بھر کے تمام شہروں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی بجلی بندش نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں۔دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو بے حال کر رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.