بجرنگی بھائی جان کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

مقبوضہ کشمیر کی خوبصورت وادی میں فلمائی گئی۔ بالی وڈ فلم بجرنگی بھائی جان کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی۔ فلم سترہ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

لاہور: (ویب ڈیسک، ) سلمان خان کے پاکستانی مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اداکار کی نئی فلم جمعہ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جو حادثاتی طور پر بھارت رہ جانے والی پاکستانی بچی کو اس کے ملک واپس پہنچانے کی کوشش میں ہے۔ فلم میں عدنان سمیع خان کی گائی گئی قوالی ’بھر دو جھولی مری یا محمد‘ نے بھی سماں باندھا ہے۔ فلم میں کرینہ کپور بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.