کراچی میں بجلی کی معمول کی لوڈشیدنگ جاری

کراچی میں بجلی کی معمول کی لوڈشیدنگ جاری ، فالٹس کے باعث متعدد علاقوں میں دو سے تین گھنٹے سے بجلی معطل ہے۔

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کے چار بریک ڈائون کے بعد آج صورتحال بہتر ہے ۔ شہر بھر میں تین سے ایک گھنٹے کی معمول کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ بجلی کے بل کی سب سے کم ریکوری والے علاقوں میں تین گھنٹے اور کم والے علاقوں میں ایک گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ پی ایم تی کی خرابی سمیت دیگر فالٹس کے باعث متعدد علاقوں میں دو سے تین گھنٹے سے بجلی معطل ہے ۔ ان علاقوں میں فیڈرل ایریا بلاک 8 ، پی ای سی ایچ اسی بلاک 2 اور ڈی ایچ اے فیز 6 شامل ہیں

 

تبصرے بند ہیں.