بالی وڈ کی نئی فلم دعوت عشق کا پہلا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری

ممبئی ()جہیز کے موضوع پر بننے والی بالی وڈ کی نئی فلم دعوت عشق کا پہلا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کی کہانی لکھنؤ کے شیف اور حیدر آبادی شیف کی لوسٹوری پر مبنی ہے ۔ فلم کی موسیقی نامور موسیقار ساجد واجد نے دی ہے جبکہ ہدایتکارحبیب فیصل ہیں ۔ فلم میں مرکزی کردار ادیتیا رائے کھیر اور پرنیتی چوپڑا نے ادا کیا ہے دیگر اہم کرداروں میں انوپم کپور اور کرن واہی شامل ہیں ۔ رومنٹک ڈرامہ کامیڈی فلم رواں سال 5 ستمبر کو بھارت بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی –

تبصرے بند ہیں.