بالی وڈ میں کوئی متنازع کام نہیں کروں گی: ماہرہ خان

لم ”بول“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ میں کوئی متنازع کام نہیں کریں گی بلکہ ایسے کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی جنہیں لوگ فیملی کے ساتھ دیکھ سکیں۔

لاہور: ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے بالی وڈمیں صرف منتخب فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت مجھے مختلف بھارتی فلمساز اداروں کی طرف سے پیشکش ہو رہی ہے لیکن سوچ سمجھ کر قدم اٹھا رہی ہوں تاکہ میرے خلاف کوئی آواز نہ اٹھا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمی صنعت میری اولین ترجیح ہے۔ مجھے جب بھی معیاری پراجیکٹ میں آفر ہوئی میں اداکاری کے جوہر ضرور دکھاﺅں گی۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنی آنے والی فلم ”بے روئے “میں نئے روپ میں نظر آﺅں گی جس میں میرا مرکزی کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فلموں کے ساتھ ساتھ چھوٹی سکرین پر بھی اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہوں۔ –

تبصرے بند ہیں.