بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کی قسمت نہ جاگ سکی

بالی وڈ میں قسمت آزمانے والے پاکستانی فنکاروں کی قسمت نہ جاگ سکی۔ حمائمہ ملک اور عمران عباس کی اداکاری سی سجی فلمیں شائقین پر اپنے سحر میں نہ گرفتار کر سکیں۔ 

ممبئی: (ویب ڈٖیسک، ) پاکستانی فنکاروں کی بالی وڈ میں یکے بعد دیگرے انٹری سے پاکستانی شائقین نے خاصی امیدیں لگا رکھی تھیں۔ 29 اگست کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم راجا نٹور لال میں ہمائما ملک کی اداکاری فلمی پنڈتوں کو متاثرنہ کر سکی۔ عمران ہاشمی اور پریش راول کی موجودگی کے باوجود فلم دو ہفتے بعد بھی صرف 29 کروڑ کما سکی۔ پاکستانی اداکار عمران عباس کی فلم “کریچر تھری ڈی” کا رنگ بھی پھیکا رہا۔ ناقدین نے عمران عباس کی اداکاری اور تاثرات سے عاری چہرے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کاروباری طور پر فلم کی کامیابی کا اندازہ رواں ہفتے لگایا جا سکے گا۔ دوسری طرف اداکار فواد خان کی فلم “خوبصورت” ہے جس میں بالی وڈ حسینہ سونم کپور جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ فلم کے ٹریلرز میں فواد خان کی اداکاری دیکھ کر فلم بینوں نے خوب سراہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے خوبصورت سینما گھروں میں کیا گل کھلاتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.