باسکٹ بال ورلڈ کپ ،سربیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لی

فاتح ٹیم نے سیمی فائنل میں 90 پوائنٹس سکور کئے ،حریف فرانس کی ٹیم میچ میں 85 پوائنٹس سکور کرنے میں کامیاب ہوئی 

بارسلونا ( ) باسکٹ بال ورلڈ کپ میں سربیا نے یورپین چیمپئن فرانس کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ سپین کے شہر بارسلونا میں کھیلے گئے باسکٹ بال کے سیمی فائنل میچ میں سربیا اور فرانس کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ۔ سنسنی خیز اس میچ میں سربین ٹیم نے مضبوط حریف فرانس کو 85 کے مقابلے میں 90 پوائنٹس سے شکست دیکر تاریخ رقم کی ۔ سربیا کو ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہو گا جہاں اس کا سامنا امریکہ سے 14 ستمبر کو ہو گا ۔ میچ میں سربیا کے مائیلوس ٹیڈوسیک نے سب سے زیادہ 24 پوائنٹس سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ –

تبصرے بند ہیں.