بالی وڈ فلم پی کے ٹریلر کے بعد دوسرے گانے کی ویڈیو جاری

ممبئی…….عامر خان کی نئی فلم “پی کے “کا ایک اور گانا مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑنے کے لئے تیار ہے۔بنارسی بابو والا لہجہ، ہیڈ لائٹ جیسی آنکھیں، چہرے پر معصومیت اور قدرے لمبے کانوں کے ساتھ عامر خان اس بار اپنا جلوہ دکھانے آرہے ہیں بالی وڈ فلم پی کے میں،جس کے ٹریلر کے بعد دوسرے گانے کی بھی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔”لو از اے ویسٹ آف ٹائم”کے بولوں پر مبنی یہ گانا سونو نگم اور شریا گھوسل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔قطب مینار سمیت بھارت کے کئی تاریخی مقامات پر فلمائی گئی اس ویڈیو میں عامر خان اپنی ہیروئن کو پیار کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم میں عامر خان خدا کو تلاش کرتی دوسرے سیارے کی مخلوق پی کے کا کردار نبھا رہے ہیں جو کہ انسانوں کو اپنے دلچسپ ملبوسات اور عادتوں سے گرویدہ بنا لیتا ہے۔پی کے میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ انوشکا شرما پہلی بار جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ سنجے دت اور سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔انوشکا نے اس فلم میں صحافی کا کردار نبھایا ہے جو ان کے لیے کافی مشکل رہا ہے۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم 19دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.