وفاقی وزرا کی اپٹما کو موسم سرما میں گیس کی فراہمی کی یقین دہانی

اسلام آباد……..ٹیکسٹائل اور تجارت کے وفاقی وزراء نے اپٹما کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیکسٹائل صنعت کو موسم سرما میں بھی گیس کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے وزیراعظم اور متعلقہ وزارتوں سے بات کی جائے گی ۔ اپٹما کے چیئرمین ایس ایم تنویر کی سربراہی میں ایک وفد نے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اور وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی سے ملاقاتیں کیں۔ اپٹما کے وفد نے ٹیکسٹائل صنعت کو موسم سرما میں گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گیس کی بندش سے نہ صرف ٹیکسٹائل برآمدات بری طرح متاثر ہوں گی، بلکہ ہزاروں مزدور بھی بے روزگار ہو جائیں گے۔ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو سخت اقدام لینے پر مجبور ہوں گے۔ وفاقی وزراء کا کہنا تھا انہیں احساس ہے کہ گیس کی عدم فراہمی سے ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا، ٹیکسٹائل صنعت کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے وزیراعظم اور متعلقہ وزراتوں سے بات کریں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.