بالی وڈ فلم تم بن کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع

بالی وڈ کی میوزیکل ہٹ فلم تم بن کا سیکوئل بنے گا۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اسی سال ہو گا۔

ممبئی:  دو ہزار ایک میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم تم بن کے ہدایتکار Anubhav Sinha نے فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا۔ نئی فلم میں ہدایتکار نئے چہرے متعارف کرائیں گے۔ رومانٹک فلم تم بن میںPriyanshu Chatterjee اور Himanshu Malik نے مرکزی کردار کیا تھا۔ فلم کے گانے اور سٹوری شائقین میں خاصی مقبول ہوئی۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق تم بن کے سیکوئل کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔ فلم کی شوٹنگ اس سال شروع ہو گی۔

 

تبصرے بند ہیں.