بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں: نرگس فخری –

اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کو بڑا ظاہر کرنے اور چیزوں میں چالاکی سے ردوبدل کرنے والے ذہنی مریض کافی تعداد میں ہیں۔

ممبئی: (آن لائن) خوبرو بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری نفسیاتی مریضوں سے بھری پڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کو بڑا ظاہر کرنے اور چیزوں میں چالاکی سے ردوبدل کرنے والے ذہنی مریض کافی تعداد میں ہیں۔ ہندی فلمی دنیا میں نووارد اداکارہ نے کہا کہ یہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے ذہنوں میں سازشیں پنپتی رہتی ہیں لیکن ایسے لوگوں سے بھی مجھے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”میں تیرا ہیرو” کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں۔ ایکتا کپور اور الپنامشرا کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم کی ہدایات ڈیوڈ دھون دے رہے ہیں جبکہ نرگس کے ساتھ ورن دھون اور الینا ڈی کروز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.