بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر تھی مگر بولڈ مناظر کے باعث انکار کردیا، عروہ حسین

لاہور: ماڈل واداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر تھی مگر بولڈ مناظر کے باعث انکار کردیا کیونکہ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری کوئی اخلاقی اقدار ہیں جن کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی فلم میں جس طرح سے باکس آفس پر رسپانس ملا اس نے میرا حوصلہ بڑھایا۔اس میں میری پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے دو فلموں’’ ملک ‘‘ اور ’’ٹوپلس ٹو‘‘ میں سائن کرلیا گیا۔ان میں ’’ملک ‘‘ ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار کر رہی ہوں جو ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے، جبکہ ’’ٹوپلس ٹو‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس میں بلال اشرف، علی عظمت کے علاوہ ایورگرین اداکارہ بابرہ شریف اور مصطفی قریشی بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.