شرمین عبید چنائے کی ڈاکو مینٹری فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

لاس اینجلس: شرمین عبید چنائے کی مختصر دورانئے کی دستاویزی فلم ’آ گرل ان دا ریور‘ نے آسکر اکیڈمی ایوارڈ جیت لیا۔

شرمین عبید چنائے دوسری مرتبہ پاکستان کے لئے آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں، شرمین عبید کی مختصر دورانئے کی دستاویزی فلم اے گرل ان دا ریور نے 88 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین ڈاکو مینٹری فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

شرمین عبید چنائے کی فلم اے گرل ان دا ریور ایک 19 سالہ لڑکی صبا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس نے اسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس موقع پر شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ پرعزم خواتین کی محنت کا صلہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے، ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے یہ فلم بنانے میں ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے غیرت کے نام پر قتل کے قانون میں ترمیم کا وعدہ کیا ہے، یہ فلم کی طاقت ہی ہے کہ حکمرانوں نے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.