بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر پر مقدمہ درج

ممبئی: بھارتی ریاست جھاڑکنڈ کی عدالت کے حکم پر پولیس نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر جے مہتا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1986 میں فلم ’’سلطنت‘‘سے  کیا لیکن انہیں شہرت فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ سے ملی  جس کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکارہ نے90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا اوراپنی فنی کیرئیر میں تمام صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کیا تاہم اب فلم نگری کی مشہور اداکارہ کو دھوکا دہی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.