ایشوریا رائے بچن کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی: سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بالی ووڈ نگری پر ایک عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے کی شادی 2009 میں بچن خاندان کے اکلوتے وارث ابھیشیک سے ہوئی اور دونوں کے ہاں نومبر 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور اب ایک بار پھر ایشوریا رائے کے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ سابق حسینہ عالم نے اپنی بیٹی کی بہتر پرورش کے لئے عارضی طور پر فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی جس کے بعد گزشتہ سال ایک مرتبہ پھر وہ فلم جذبہ میں دکھائی دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن  کے ہاں ایک بار پھرنئے مہمان کی آمد متوقع  ہے جس کے بعد وہ دوسری بار ماں بن جائیں گی جب کہ اداکارہ اپنے شوہر کی نئی آنے والی فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ کے پریمیئر میں بھی میڈیا  کا سامنا کرنے سے کتراتی رہیں اور صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوالوں  کے جواب دیئے بغیر تقریب سے گھر روانہ ہوگئیں تاہم  بچن خاندان کی جانب سے  ایشوریا رائے بچن کے حاملہ ہونے کی خبرکی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.