بالی ووڈمیں عمائمہ ملک جیسا گھٹیا کام نہیں کروں گی، قندیل بلوچ

لاہور: اداکارہ و گلوکارہ قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت سے فلم میں کام کرنے کی آفر ہے لیکن عمائمہ ملک جیسا گھٹیا کام نہیں کروںگی۔

قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ وشیش فلمز سے بات چل رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ رواں سال اگست میں بھارت میں فلم کرنے کے لیے جاؤں جس میں میرے مدمقابل ہیرو عمران ہاشمی ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ فلم کی پوری کہانی سننے کے بعد فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کروںگی۔قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ اداکارہ عمائمہ ملک کی طرح بار ٹینڈر یا کسی ناچنے والی کا گھٹیا کردار نہیں کروں گی جس سے ملک کی بدنامی ہو۔ اگر ایسا کردار ہوا تو بالکل بھی بھارت نہیں جاؤں گی۔

تبصرے بند ہیں.