ابھیشیک بچن نے ایشوریا سے اختلافات کی خبروں کومسترد کردیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن  نے اپنی اہلیہ اداکارہ ایشوریا رائے  کے درمیان اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں اور اپنی زندگی میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دوں گا۔

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکارہ ابیشیک بچن کی 2007 میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں اداکاروں کی جوڑی کو سب سے کامیاب جوڑی قراردیا جاتا ہے جو خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں  فلم ’’سر بجیت‘‘ کے پریمیئر شو میں ابھیشیک اپنی اہلیہ ایشوریا رائے کا ہاتھ جھٹک کر آگے چل دیئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا  پرتیزی سے مقبول ہوئی اور دونوں اداکاروں کے رشتے میں اتار چڑھاؤ کی خبریں آنے لگیں تاہم اب اداکار ابھیشیک نے اس واقعہ پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.