بالی ووڈ، رواں ماہ 400 کروڑ کی لاگت سے تیار فلمیں ریلیز ہونگی

رِم جِھم کا مہینہ اگست، بالی وْوڈ کے لیے خاص اہمیت اختیار کر گیا، رواں ماہ میں مجموعی طور 400 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی فلمیں ریلیز ہونگی ۔ اگست کے مہینے کا ہرجمعہ فلم بینوں کے لیے ’ٹریٹ‘ ثابت ہوگا کیونکہ اس میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، اجے دیوگن اور جان ابراہم جیسے میگا اسٹارز سلور اسکرین کے ذریعے اپنے پرستاروں کو خو ش کرتے دکھائی دیں گے۔چار سو کروڑ روپے سے بھی کچھ زیادہ مالیت کی ’چنائے ایکسپریس‘، ’ونس اپون اے ٹائم ممبئی دوبارہ‘، ’ستیہ گرہ‘ اور ’مدراس کیفے فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں میں سے شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلموں ’’چنائے ایکسپریس ‘‘ اور ’’ ونس اپان اے ٹائم دوبارہ ‘‘ کا بجٹ 175 کروڑ بنتا ہے۔سال 2013ء کا بالی وڈ کے لیے دوسرا اہم مہینہ نومبر ثابت ہوسکتا ہے۔ نومبر میں ’کرش3‘، ’رام لیلا‘، ’بلٹ راجا‘ اور ’ریمبو راجکمار‘ نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے اگست میں ریلیز ہونے والی فلموں کو اس بات کا فائدہ بھی مل سکتا ہے کہ پچھلے دنوں ریلیز ہونے والی ’بجاتے رہو‘، ’عشق‘،’رمیہ وستا ویا‘ اور ’لو یو سوہنیو‘ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور ان فلموں کے کلیکشنز ایوریج سے بھی کم رہے۔’ صرف ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ اور ہالی وْوڈ کی فلم ’ ولورین‘ ہی اچھی کمائی کر سکیں جب کہ عیدالفطر پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی فلم ’’چنائے ایکسپریس‘‘ نہ صرف سو کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہے بلکہ اس نے سلمان خان کی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔’’چنائے ایکسپریس‘‘ کی اس کامیابی نے فلمی پنڈتوں اور تجزیہ نگاروں کے دعوے کو سچ ثابت کردیا ہے کہ ماہ رواں بالی وڈ فلموں کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔ گذشتہ روز اکشے کمار ، عمران خان اور سونا کشی سنہا کی فلم ’’ونس اپان اے ممبئی ٹائمان ممبئی دوبارہ ‘‘ ریلیز ہو گئی ہے اس فلم کا بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.