ایک دوسرے سے مختلف نظر آنے والے ہم عمر اداکار

ممبئی: 

شوبزکی چکاچوند اور گلیمر سے بھرپور دنیا سے تعلق رکھنے والے ستاروں کو خود کو جوان، فٹ اور جاذب نظر رکھنے کے لیے بھرپور محنت کرنا پڑتی ہے، بہت سے اداکار تو اس کوشش میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں لیکن کچھ اداکار عدم توجہ کے باعث اپنی اصل عمر سے بھی بڑے نظر آنے لگتے ہیں۔

یہاں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے ان اداکاروں کے بارے میں تفصیلات بیان کی جا رہی ہیں جو یا تو ہم عمر ہیں یا جن کی عمر میں ایک سے ڈیڑھ سال کا فرق ہے لیکن دکھنے میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف نظر آتے ہیں۔

شلپا شیٹھی،سمرتی ایرانی

نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا 42 برس کی ہو چکی ہیں لیکن آج بھی کئی نوجوان اداکاراؤں سے زیادہ حسین اور جوان نظر آتی ہیں، دوسری جانب ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی 41 برس کی ہیں لیکن دکھنے میں شلپا کی ماں نظر آتی ہیں، ہم عمر ہونے کے باوجود دونوں کے ظاہری خدوخال میں زمین آسمان کا فرق دیکھنے والوں کو حیران ہونے پر مجبور کر دیتا ہے۔

ہیما مالنی، فریدہ جلال

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی اور بھارتی ٹی وی پر نانی کے نام سے مشہور اداکارہ فریدہ جلال کی عمر 68 سال ہے لیکن دونوں ایک دوسرے کی ماں بیٹی معلوم ہوتی ہیں۔

انیل کپور،ستیش کوشک

جس طرح شلپا شیٹھی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید جوان اور خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں بالکل اسی طرح بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور پر بھی بڑھاپا نہیں آ رہا، انیل کپور 61 برس کے ہو چکے لیکن آج بھی کسی نوجوان اداکار سے کم نظر نہیں آتے۔ دوسری جانب بالی ووڈ کے جانے مانے ہدایت کار، پروڈیوسر اور مزاحیہ اداکار ستیش کوشک کی عمر بھی 61 برس ہے لیکن دونوں کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ دونوں ہم عمر اداکار ہیں۔

سنی دیول، آلوک ناتھ

نامور اداکار سنی دیول اور بالی ووڈ کے بابوجی آلوک ناتھ 59 سال کے ہوچکے ہیں لیکن سنی دیول آج بھی 40 سے زیادہ کے نظر نہیں آتے جب کہ سنی کے مقابلے میں آلوک ناتھ کافی بڑی عمر کے بزرگ دکھائی دیتے ہیں۔

اودے چوپڑا، روہت شیٹھی

چنئی ایکسپریس اور گول مال جیسی کامیاب فلموں کے خالق ہدایت کار روہت شیٹھی اور بالی ووڈ کے ناکام اداکار اودے چوپڑا بھی ہم عمر اداکار ہیں، دونوں کی عمر 44 برس ہے تاہم اودے روہت کے مقابلے میں کم عمر نظر آتے ہیں۔

اکشے کمار، دلیپ جوشی

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اپنی فٹنس کا بے حد خیال رکھتے ہیں جب ہی تو 49 برس کی عمر میں بھی کسی نوجوان اداکار سے کم نظر نہیں آتے جب کہ طارق مہتا کا الٹا چشمہ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار دلیپ جوشی اکشے کمار کے ہم عمر ہونے کے باوجود اپنی عمر سے کہیں بڑے نظر آتے ہیں۔

ہریتھک روشن، رام کپور

بالی ووڈ کے سپر ہیرو ہریتھک روشن اور اداکار رام کپور کی عمر 43 برس ہے لیکن ہرتیک آج بھی اپنی عمر سے کہیں کم جب کہ رام کپور موٹاپے کے باعث اپنی عمر سے زیادہ نظر آتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.