پاکستان کیخلاف پروٹیز کا ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی کپتان ڈوپلیسی سیریز سے باہر

جنوبی افریقا کے بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پروٹیز اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے فاف ڈوپلیسی کوشامل نہیں کیاگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے جنوبی افریقی اسکواڈ میں تجربے کار آل راؤنڈر جیک کیلیس کی واپسی ہوئی ہے، ٹیم کی قیادت ابراہم ڈی ویلئیرز ہی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گریم اسمتھ، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومنی، رائن میکلارن، ڈیوڈملر، ویرنن فلینڈر، عمران طاہر، مورنے مورکل، وین پارنل، ڈیل اسٹین اور سوٹسوبے شامل ہیں اسکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے والے فاف ڈوپلیسی کو آرام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 24 نومبر کو ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.