ایران کے نائب وزیر صنعت صفدر رحمت آبادی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کی رات دارالحکومت تہران کے نواحی علاقے میں ایک کار سے نائب وزیر صنعت صفدر رحمت آبادی کی لاش ملی ہے ، انہیں سر اور سینے میں انتہائی قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ صفدر رحمت آبادی کو اس شخص نے قتل کیا جو ان کے ساتھ گاڑی میں سفر کررہا تھا تاہم اب تک حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ کسی بھی گروپ نے بھی اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران رحمت آبادی دوسری اہم سرکاری شخصیت ہیں جنہیں پراسرار انداز میں قتل کیا گیا ہے اس سے قبل بدھ کے روز پاک ایران سرحدی علاقے میں نامعلوم افراد نے صوبہ سیستان کے سرکاری وکیل کو قتل کردیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.