اکشے کمار اہلیہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے نامعلوم مقام پر چلے گئے

مبئی: بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمارممبئی میں پڑنے والی گرمی سے تنگ آکر چھٹیاں منانے کسی ٹھنڈے اور پرفضا مقام پر چلے گئے ہیں۔

ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی ہیں تاہم دونوں نے اس مقام کو خفیہ ہی رکھنا بہتر سمجھا ہے جہاں وہ دونوں ان دنوں چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔اکشے کمار کی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر اور پیغام سے پتہ چلتا ہے کہ وہ انڈیا سے باہر کسی جگہ موج مستی کر رہے ہیں۔ اکشے اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ ممبئی کی جھلسادینے والی گرمی کا ہم نے علاج ڈھونڈا ہے اور قدرتی نظاروں کا مزہ لینے ہاں آئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.