انڈونیشیا میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 11 افراد زخم

کشتی لومبوک سے بالی جا رہی تھی کہ تیل کا پائپ پھٹنے سے انجن میں دھماکہ ہوگیا ، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا

جکارتہ () انڈونیشیا میں کشتی کا انجن پھٹنے سے دھماکے کے باعث گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔ انڈونیشین میڈیا کے مطابق کشتی میں 129 افراد سوار تھے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی سیاحوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ کشتی جزیرہ لومبوک سے جزیرہ بالی کی طرف جا رہی تھی ۔ تیل کا پائپ پھٹنے سے انجن میں دھماکہ ہوا جس کے باعث کشتی میں آگ لگ گئی ۔ کشتی میں آسٹریلیا ، اٹلی ، امریکہ ، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے سیاح سوار تھے ۔ انڈونیشین میڈیا کے مطابق کشتی میں دھماکہ سفر شروع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ہوا ۔ –

تبصرے بند ہیں.