زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر شاداب کی ڈریسنگ روم کے راستے میں جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاداب کو زمین پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے

سوشل میڈیا پر شاداب کی ڈریسنگ روم کے راستے میں جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاداب کو زمین پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نائب کپتان کے جذباتی ہونے پر ٹیم مینجمنٹ سے ایک شخص شاداب کو تسلی دے رہا ہے اور انہیں اپنے ساتھ لے کر جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ پرتھ میں پاکستان کی ایک رن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا تھا  کہ بطور کپتان یہ ان کیلئے کافی مایوس کن دن ہے کیوں کہ کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.