آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی کواعزازی شیلڈ دینے کا اعلان

لندن:  برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان یونیورسٹی کا دورہ کرینگے، راحت فتح علی کے لیے یونیورسٹی کا200 سال قدیم میوزک روم کھلوایا جائے گا۔

آکسفورڈ شعبہ میوزک کے طلبا و طالبات راحت فتح علی خان کے ساتھ میوزک سیشن بھی کریں گے، راحت فتح علی خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا جائے گا ، یہ اعزاز اب تک صرف بھارتی سپر اسٹار امیتابھ بچن کے پاس ہے۔راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والا اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم اور پاکستان میوزک انڈسٹری کا اعزاز ہے ۔

تبصرے بند ہیں.