اوم پوری کے خلاف بغاوت کا ایک اورمقدمہ درج

ممبئی: 

بھارتی فوجی اہلکارکے خلاف بولنے پربھارتی اداکاراوم پوری کے خلاف بغاوت کا ایک مقدمہ تو پہلے ہی درج ہوچکا تھا تاہم اداکارکے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاراوم پوری نے پاکستان کے حق میں آوازکیا بلند کی ان کے خلاف بھارتی آپے سے باہرہی ہوگئے ہیں۔ اداکار کے خلاف پہلے ہی ممبئی کے اندھیری پولیس اسٹیشن میں مقامی شہری کی جانب سے بغاوت کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا تاہم اب اداکار کے خلاف ایک اور درخواست گاندھی نگرپولیس اسٹیشن میں شنکر گورا نامی شخص کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.