ایشین ویمنز ہاکی، پاکستان نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

لاہور: 

ایشین ویمنز ہاکی فیڈریشن کپ میں پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا، ٹیم نے3 سال بعد کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کو عمدہ کارکردگی سے یادگار بنا لیا، آخری پول میچ میں مضبوط حریف سنگاپور کے خلاف ڈرا کی بدولت فائنل فور میں جگہ پکی کی، گول کیپر رضوانہ یاسمین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گولز بچائے، پاکستان کی جانب سے افشاں نورین جبکہ حریف ٹیم کی چین آئیوی نے گول اسکور کیے۔

تبصرے بند ہیں.