انڈونیشیا میں ہولناک ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 15 افراد ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی جاوا کے ضلع بن یوماس میں حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس، ایک کار اور3 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث بس اور 4 گاڑیاں 5 میٹر گہری کھائی میں جا گریں۔حادثے کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 3 افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، درجنوں افراد اس ہولناک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.