انٹرویو میں جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں، بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارعامرخان جنہیں ہندو انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کرنے پرگزشتہ 2 روز سے بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹرویو میں جوبھی کہا تھا اس پرقائم ہیں تاہم بھارت چھوڑ کر جانے کاکوئی ارادہ نہیں۔

بالی ووڈ اداکارمسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کو بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف آوازاٹھانے پر گزشتہ 2 روزسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جہاں نہ صرف بی جے پی اورشو سینا کے رہنماؤں کی جانب سے بلکہ فلم انڈسٹری کے بھی معروف اداکاروں نے ان کے خلاف زہراگلا۔ سپر اسٹار نے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آج اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ انٹرویو کے دوران میں نے جو کچھ کہا میں اس پر قائم ہوں تاہم بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے میرے کہے گئے لفظوں کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا، میرا بھارت چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے یہ میرا ملک ہے مجھے اس سے محبت ہے۔

تبصرے بند ہیں.