ہاکی کے فروغ کے لئے پاکستان اور آسٹریلیا میں معاہدہ

لاہور /  اسلام آباد: پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین ہاکی کی پروموشن و ڈیولپمنٹ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا، مفاہمتی یادداشت کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم مستقبل قریب میں آسٹریلیا کا دورہ کریگی، جواب میں آسٹریلوی جونیئر ٹیم پاکستان یا کسی نیوٹرل مقام پر گرین شرٹس کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔

یہ تفصیلات گذشتہ روز آسٹریلیاکی ڈائریکٹر فارن افیئرز اینڈ ٹریڈمچل اورفرسٹ سیکریٹری پبلک ڈپلومیسی نکول اورپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری شہباز احمد اورخازن محمد اخلاق عثمانی سے ملاقات کے دوران طے پائیں، دوطرفہ ملاقات میں پاکستان اورآسٹریلیاکے مابین ہاکی کی ترقی کا معاہدے طے پاگیا ۔

جس کے تحت پاکستان جونیئرٹیم آسٹریلوی ٹیم کیخلاف سیریز کھیلے گی،جواب میں آسٹریلیا کی جونیئر ٹیم گرین شرٹس کے خلاف پاکستان یا نیوٹرل وینو پر میچز کھیلے گی ، معاہدے کی رو سے پاکستانی کوچز، امپائرز اور ٹیکنیکل اسٹاف بھی ٹریننگ کی غرض سے آسٹریلیا جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.